اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گفتگو میں ایران-سعودی مذاکرات کے پانچویں دور کے آغاز میں ہوئی تاخیر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مصری اخبار الیوم کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ گفتگو میں ایران-سعودی مذاکرات کے پانچویں دور کے آغاز میں ہو رہی تاخیر کی علت کا جائزہ لیا اور اس تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
اتوار کو ہوئی اس ٹیلیفونی گفتگو میں عراقی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ حکومت عراق تہران-ریاض کے مابین مفاہمت کا موقع فراہم کرنے کے لئے اپنی سبھی کوششوں کو بروئے کار لائے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242